Gawah Rehna New Pakistani Movie

نئی پاکستانی فلم"گواہ رہنا" کا آفیشل پوسٹر منظر عام پر آگیا




نئی پاکستانی فلم گواہ رہنا کا آفیشل پوسٹر سامنے آگیا‘ پوسٹر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی تحریک خلافت پر مبنی ہے۔ یہ فلم خلافت موومنٹ کے گمنام ہیروز اور مصطفی کمال اتاترک اور بہادر ترک عوام سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم تقریبا 100 سال قبل برصغیر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک خلافت کی جدوجہد کی داستان پر مبنی ہے۔ فلم بنانے والوں کے مطابق گواہ رہنا دیکھ کر ناظرین کو اپنے ماضی کے ہیروز پر فخر ہوگا کہ انہوں نے کیسی کیسی مشکلات میں بھی جرات مندی کا مظاہرہ کیا۔ گواہ رہنا آئندہ ہفتوں میں ترکی اور پاکستان میں بیک وقت سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اداکارہ غنا علی اور عماد عرفانی مرکزی کرداد ادا کرتے دکھائے دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ترک اداکار میرٹ سسمنلر، رابعہ کلثوم، فیصل امتیاز، ریحان ناظم اور قوی خان و دیگر شامل ہیں۔



فلم کے ڈائریکٹر کے مطابق کاسٹیوم فلم ہونے کی وجہ سے اس دورکے ملبوسات کے حوالے سےکافی تیاری کی گئی ہے،اداکارقوی خان کا اس موقع پر کہناتھا کہ پچھلے سال انھوں نے نیویارک میں ایک فلم میں کرداراداکیا تھا،اور وہ انتظار کررہے تھے کہ اس جیسا کوئی اورکرداراداکرنے کا انھیں موقع ملے،جب انھوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا تووہ ان سے بہت متاثر ہوئے،اور نوجوانوں کی یہ کاوش انتہائی سراہنے کے لائق ہے۔




Post a Comment

0 Comments