بھارتی فلموں پر پابندی: پہلی ترکش فلم کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کی تیاریاں مکمل
پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی کے باعث ملک میں ترکش فلموں کی نمائش کا سلسلہ شروع، پہلی ترکش فلم جلد ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی ترکش فلم "میریکل ان سیل نمبر 7” مارچ 13 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ترکش زبان میں بنی اس فلم کو انگلش سب ٹائٹل کے ساتھ سکرین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی اور ملک میں بننے والی فلموں کے غیر میعاری ہونے کی وجہ سے فلم بین سینما گھروں کا رُخ نہیں کرتے جس سے سینما انڈسٹری مالی بحران کا شکار ہے۔
سینما انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے ملک میں ترکش فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں 13 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی ترکش فلم کا نام "میریکل ان سیل نمبر 7” ہے، یہ کہانی ایک باپ اور بیٹی کی ہے۔ دماغی مسائل کے شکار باپ پر غلطی سے ایک قتل کا الزام لگ جاتا ہے۔ اس الزام میں اسے پھانسی ہو جاتی ہے۔ اس صورتحال میں ایک معجزہ اسے جیل سے باہر لے آتا ہے اور وہ دوبارہ اپنی بیٹی سے مل جاتا ہے۔
0 Comments