ارطغرل
ایک نا معلوم شخص کا تاثر
میں ہر ایک عالم کو مشورہ دوں گا کہ وہ ارطغل دیکھیں تاکہ بزدلی ختم ہو، شیر دلی آئے، دشمن کو مات دینے کا طریقہ بھی آئے اور پہچاننے کا ہنر بھی، مجھے ان اداکاروں کی ذاتی زندگی سے کیا لینا، میں تو یہ جانتا ہوں کہ جس سچائی کے ساتھ اس ڈرامہ میں اسلامیات کو دیکھا گیا ہے اور خاص کر ان چیزوں کو جو اسلام اور دیگر مذاہب کے درمیان مابہ الامتیاز ہیں اس کا جواب نہیں-
غدا رکیا ہوتا ہے؟ اور اپنوں میں کوئی غداری پر آجائے تو وہ اسلام کے لئے کتنا بڑا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے بڑی تفصیل کے ساتھ اس میں دیکھا یا گیا ہے-
عسائیت اور منگول کس طرح اسلام کو مٹانے کی سازش رچ رہے ہیں اس کو تفصیل کے ساتھ دیکھا یا گیا ہے، یہاں تک کہ وہ اسلام کو مٹانے کے لئے اپنی بہن بیٹیوں تک کا استعمال تک کرنے سے نہیں چوکتے،آج بھی صورت حال مختلف نہیں ہے-
اس کو دیکھنے سے یہ بات بخوبی سمجھ میں آتی ہے کہ آخر دیگر سیکڑوں مذاہب کے مقابل وہ اسلام ہی کو اپنے لئے خطرہ کیوں مانتے ہیں؟
اسلام میں وہ کون سی طاقت ہے جس سے وہ گھبرارہے ہیں ؟
کیوں امریکہ نے اسے سافٹ ایٹم کہا ہے ؟
کیوں بہت سارے ممالک نے اس پر پابندی لگارکھی؟
آخر یہ ایک ڈرامہ ہی تو ہے پھر کوئی ایک ڈرامہ سے اس طرح گھبراتا ہے؟
ان سارے سوالوں کے جوابات کے لئے ارطغل دیکھیں
اور جانیں کہ
کس طرح حکمت و مصلحت کے ساتھ اسلام کو ٹوٹنے سے بچایا سکتا ہے، کس طرح ذاتی مفاد کے مقابل اسلامی مفاد کو ترجیح دیا جاتا ہے؟
سب سے بڑھ کر یہ کہ مصلحت اور بزدلی کا فرق معلوم ہوتا ہے کہ آج کی اکثریت نے بزدلی کو مصلحت کا نام دے رکھا ہے -
آخر میں چلتے چلتے انما الاعمال بالنیات، یہ آپ پر ہے آپ اس سے کیا لیتے ہیں-
محض نام کی وجہ سے فتوی بازی میں عجلت نہ دیکھائیں-
0 Comments